مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کرخودکشی کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے علاقے میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکار رام کمار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، ڈی-37 بٹالین سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ خودکشی کی وجہ تاحال نامعلوم ہیں۔
گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے ایک کرنل روہت شرما نے لیہ ضلع میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، اسی طرح 26 مئی کو بھی ضلع بارہ مولا میں انجینیئرنگ ریجمنٹ-22 کے سپاہی تیروپتی راؤ نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔
آپ کا تبصرہ